لاہور، انار کلی کے قریب دھماکہ، 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore Blast: Citizens loot suffering victims, empty pockets

لاہور کے علاقے انارکلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں اردگرد کی دکانیں متاثر ہوئیں اور گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو اہلکار اور پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ 

 دھماکے کی جگہ پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ دھماکے کیلئے موٹر سائیکل استعمال کی گئی ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نسلہ ٹاور کا نقشہ پاس کرنے اور اجازت دینے والے افسران پر مقدمہ درج

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ میو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 25 کے قریب ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہا ہے۔ میو ہسپتال کے ایم ایس  ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ 20 سے زائد زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔ 

Related Posts