وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت خدمات مدارس دینیہ کنونشن کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی تقی عثمانی نے اسلامی اسکولوں سے علیحدہ بورڈ بنانے کیلئے تجاویز مانگ لیں
مفتی تقی عثمانی نے اسلامی اسکولوں سے علیحدہ بورڈ بنانے کیلئے تجاویز مانگ لیں

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی،سرپرست وفاق المدارس مفتی اعظم مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا سعید یوسف، مولانا امداد اللہ یوسف زئی، مولانا راحت علی ہاشمی، مولانا عبدالستار،مولانا زبیر اشرف عثمانی،مولانا ناصر محمود سومرو ودیگر نے خطاب کیا۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کنونشن کے مہمان خصوصی ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری تھے،جو موسم کی خراب صورتحال کے باعث کراچی نہیں پہنچ سکے۔

کنونشن میں کراچی کے سترہ سو سے زائد مدارس و جامعات کے مہتممین ومنتظمین شریک ہوئے۔کنونشن میں وفاق المدارس کے گزشتہ دو سالوں کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے ایک سو چھ طلباء وطالبات(106) کو انعامات دئیے گئے۔

کراچی کے جن اٹھائیس مدارس و جامعات کے طلباء وطالبات نے پوزیشنیں حاصل کی ہیں ان کو بھی وفاق المدارس کی جانب سے نشان اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے کلیدی خطاب میں وفاق المدارس اور دینی کردار ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

علماء کو ان کی حقیقی ذمہ داریوں پر متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے مقاصد میں محض تعلیم نہیں بلکہ ان میں زیر تعلیم طلباء کی تربیت بھی شامل ہے،اور دینی تعلیم کا مقصد دنیا کمانا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہے،انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

ان شائاللہ نصرت الٰہی ہمارے ساتھ شامل ہوگی،اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ھمکنار ہوگی۔صدر وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا۔

یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔

وفاق المدارس کے سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی اور حریت پر مبنی مدارس صرف پاکستان میں ہیں دنیا کے دیگر ممالک میں جو بھی مدارس ہیں ان کو آزادی نہیں،الحمدللہ مدارس دینی اقدار اور شعائر کی حفاظت کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں،اور پاکستان کے دینی مدارس ملک کے اسلامی تشخص ونظریات کے ساتھ جغرافیائی حدود کے بھی محافظ ہیں۔

وفاق المدارس سندھ کے ناظم مولانا امداد اللہ یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس اور دینی مدارس کی خدمات کسی بیان کی محتاج نہیں،وفاق المدارس کی قیادت مدارس کی نگہبانی اور تحفظ کیلئے ھمہ وقت متحرک اور فکر مند ہے،ہم نصاب تعلیم سے لیکر مدارس کے تحفظ تک ہر سطح کی آزمائشوں میں ان شائاللہ ثابت قدم رہیں گے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق کنونشن میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی پیرانہ سالی اور ضعف کے تشریف لائے اور اپنے مختصر سے پیغام میں مدارس کے ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کا عظیم سرمایہ ہیں،ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت میں کمی کسی بھی صورت میں نہ آنے دی جائے۔

مزید پڑھیں: الجامعہ الاسلامیہ مردان میں250طلبہ کے حفظ قرآن پر وفاق المدارس کا تاریخ ساز اجتماع

کنونشن سے مولاناعبدالستار، مفتی زبیر اشرف عثمانی، مولانا راحت علی ھاشمی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ مولانا حکیم محمد مظہر،مولانا عمران اشرف عثمانی، مولانا قاری حق نواز، مولانا عبدالرزاق زاہد، مولانا اورنگریب فاروقی،مولانا قاری محمد عثمان،مفتی اکرام الرحمن،مولانا عبیدالرحمن چترالی،مولانا منظور احمد،مولانا قاسم عبداللہ،مولانا محمد الیاس مدنی،مولانا اظہار الحق،ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مفتی عبدالحمید سمیت سیکڑوں علماء نے شرکت کی۔

Related Posts