لندن: مغرب میں خاندانی نظام کی تباہی اورجنسی آزادی کے سبب ہر 10 میں سے ایک ماں اپنے بچے کے حقیقی باپ سے لاعلم نکلی، سروے میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے۔
برطانوی ماؤں کے بارے میں کیے گئے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 8 فیصد مائیں یہ نہیں جانتیں کہ ان کے بچے کا باپ کون ہے۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق زچگی کی شناخت کے بارے میں ایک وسیع تر سروے میں کمپنی نے 1000 برطانوی ماؤں کا سروے کیا جس میں پتہ چلا کہ 7اعشاریہ 8 فیصد نے اپنے بچوں کےحقیقی باپ سے متعلق جھوٹ کا سہارا لیا۔
امریکی ماؤں کے بارے میں یکساں مطالعہ نہیں کیا گیا لیکن پدرانہ شناخت کے بارے میں کئی سالوں کے دوران متواتر رائے شماری کے نتائج مختلف ہیں۔
2014 میں ریلیز ہونے والی آسٹریلوی دستاویزی سیریز Who’s Your Daddy؟ میں رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے کہ 30فیصد تک ولدیتیں غلط ہیں۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز، 12 بجتے ہی اسکائی ٹاوررنگوں میں نہا گیا