اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بہاروں کا سال ثابت ہوا کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امسال درجنوں ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 میں نہ صرف وائٹ بال کرکٹ میں بہترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
بابر اعظم نے ایک سال میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ ایک سال میں سب سے رنز بنانے کا اعزاز بھی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے رواں سال 2 ہزار سے زائد رنز بنائے۔
آسٹریلیا کو بطور کپتان 2 ورلڈکپ جتوانے والے بلے باز رکی پونٹنگ نے 2005 میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب تک برقرار تھا۔ وہ واحد بلے باز تھے جو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچ کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیاکپ، پاکستان نے بھارت کوشکست دیدی