پاکستان میں کورونا کے مزید7مریض جاں بحق،357 نئے کیسز ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan records seven coronavirus deaths

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری، موذی وباءنے 357 شہریوں کو شکار بناکر مزید 7 افرادکی جان لے لی۔

ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7سات اموات اور 357 کیسز درج ہوئے ہیں۔

7نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28ہزار870 ہو گئی ہے جبکہ نئے 357 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 12لاکھ90ہزار848 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 47ہزار903 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 0اعشاریہ 74 فیصد رہا۔ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی تعداد 666 ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اومی کرون کا ایک اور کیس، مریض ہوٹل سے بھاگ گیا

239 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1252396 ہے اورملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 9582 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 478942، پنجاب میں 444119، خیبرپختونخوا میں 180938، اسلام آباد میں 108240، بلوچستان میں 33548، آزاد کشمیر میں 34633 اور گلگت بلتستان میں 10428 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13057، سندھ میں 7649، خیبرپختونخوامیں 5907، اسلام آباد میں 963، آزاد کشمیر میں 745، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts