ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنا دو منزلہ گھر اداکارہ کریتی سنون کو لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار امیتابھ بچن کا دو منزلہ شاندار گھر ممبئی کے علاقے اندھیری میں ہے جہاں اب کریتی سنون رہیں گی۔
کریتی سنون گھر کا ماہانہ کرایہ 10 لاکھ روپے ادا کریں گی جبکہ انہوں نے 60 لاکھ روپے بطور ایڈوانس امیتابھ بچن کو دے دیئے ہیں۔ کریتی اس گھر میں اگلے دو سال تک رہیں گی۔
واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرح بالی وڈ کی دیگر بڑی شخصیات نے اپنی جائیدادیں لاکھوں روپے کرائے پر دے رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: ریاض میں سلمان خان کا کنسرٹ، ہزاروں افراد شریک ہوئے