کراچی:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نےکہاہےکہ سندھ حکومت کوشہرقائدکےعوام کی آوازبھی سننی چاہئےکیوں کہ حالات خراب ہوتےجارہےہیں۔
انہوں نےکہا سندھ میں مقامی حکومت کانظام توپہلے بھی موجودتھالیکن اس نظام کو مکمل طورپربااختیارہوناچاہئےتاکہ عوام کوبھی فائدہ ہوسکے، اصل مسئلہ کراچی کے عوام کےحقوق کاہے اس لئے صرف صوبوں کواختیارات دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔
اسدعمر کاکہناتھاکراچی کےساتھ ساتھ سندھ کےدیگرشہریوں کےحالات بھی بہت خراب ہیں اس کی اصل وجہ یہ ہےکہ ماضی میں سیاست چندخاندانوں کے قبضےمیں تھی، انہوں نے کہا کہ میرا مقصدتنقید کرکے عوام سے ووٹ مانگنانہیں لیکن سند ھ کے عوام سن لیں کہ اب فیصلےکاوقت آچکاہےکیونکہ اگرہم سیاسی مقاصد لے کر چلیں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد، حکومت کا منی بجٹ کل پیش کرنے کا فیصلہ