لاہور، بندر روڈ پر پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، بندر روڈ پر پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
لاہور، بندر روڈ پر پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

لاہور میں بندر روڈ پر قائم پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں بندر روڈ پر قائم پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک سب اسٹیشن میں دھماکا، دفتر میں آگ لگ گئی

وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے شریف آباد میں لکڑی کے 2 گوداموں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ماہ کے اختتام پر شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے شریف آباد میں واقع لکڑی کے 2 گوداموں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی، شریف آباد میں لکڑی کے 2 گوداموں میں آگ لگ گئی

قبل ازیں کراچی کی ولیکا چورنگی پر قائم کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکا ہوا  جس سے اطراف کی دیواریں گر گئیں اور دفتر میں آگ لگ گئی۔

یکم ستمبر کو دن کے وقت ولیکا چورنگی پر قائم کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

Related Posts