کرا چی :ای او بی آئی پنشن فنڈ میں کرپشن کے واقعات سامنے آنے کے بعدادارے کے سابق چیئرمین نے غیرقانونی وصول کردہ 48لاکھ روپے واپس کرنے سے انکارکردیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منسٹری آف اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ نے اسلام آباد میں9اپریل2021ء کومنعقدہ اجلاس میں وزارت کے دیگر امور کے فیصلوں کے ساتھ ای او بی آئی کے سابق چیئرمین اظہرحمید سمیت گزشتہ دس برسوں کے دوران رہنے والے دیگر چیئرمینوں کی جانب سے ای او بی آئی پنشن فنڈ سے غیر قانونی طور پر اسپورٹس کلبوں کی رکنیت حاصل کرنے اور اظہر حمید کی جانب سے ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈگولف کلب کراچی کی رکنیت کے لئے۔
3ملین روپے کی خطیر رقم وصول کرنے کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کوتمام سابقہ چیئرمینوں سے کلبوں کی رکنیت فیسیں فوری طور پر واپس وصول کرکے قائمہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ہدایات پر عملدرآمد کے لئے وفاقی سیکریٹری ، منسٹری آف اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ حکومت پاکستان، عشرت علی نے فوری طور پرای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کرکے بورڈ کے123ویں اجلاس منعقدہ29 -30 جولائی 2021ء میں ای او بی آئی کے گزشتہ دس برسوں کے دوران تعینات رہنے والے سابق چیئرمینوں کی جانب سے مختلف تفریحی اور اسپورٹس کلبوں کی فیسوں کے نام پربھاری رقوم کی وصولیوں کی تفصیلات طلب کرلی تھیں۔
جس کے مطابق ای او بی آئی کے ایک سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل نے مالی سال2010-11کے دوران تفریحی کلب فیس کی مد میں 600000روپے ،سابق چیئرمین خاقان مرتضیٰ نے مالی سال 2018-19کے دوران کلب فیس کی مد میں50000روپے اور خصوصاً سابق اور بدعنوان چیئرمین اظہر حمید نے مالی سال2019-20کے دوران گالف کلب کی فیس کی مد میں 250000 روپے اور اظہر حمید نے دوبارہ مالی سال 2020-21کے دوران کلب فیس کی مد میں 2300000 روپے وصول کئے تھے۔
اس تشویشناک صورت حال پر ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے ایک متفقہ فیصلہ کے ذریعہ ای او بی آئی کی انتظامیہ کو ادارہ کے ان تمام سابقہ چیئرمینوں سے کلب فیسوں کی مد میں وصول کردہ یہ بھاری رقوم واپس لینے کی ہدایات کی تھی جس پر سابق چیئرمین خاقان مرتضیٰ نے تو فوری طور پر اپنے ذمہ واجب الادا رقم ای او بی آئی کے پاس جمع کرادی تھی۔
ایف آئی اے نے ای او بی آئی کے افسرمحمد جمیل کو گرفتار کرلیا
EOBI کے ایماندار ملازم کو 22 سالہ محنت کا صلہ نہ مل سکا
کراچی EOBI کے افسران عدالتی حکم کے باوجود 20 سال سے ترقی سے محروم
ای او بی آئی میں بدعنوان افسران نے فرض شناس افسر کومعطل کرادیا