برطانیہ سمیت 3 ممالک نے جنگ میں شامل نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی۔ ایران

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت 3 ممالک نے جنگ میں شامل نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ  امریکا نے ایم اویوکے تحت بحری آمدورفت بحالی کی اجازت نہیں دی اور مدت ختم ہونے سے قبل ایران کو حملے کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے مدت ختم ہونے سے پہلے حملے کیے، آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے منسلک ہے۔ ہم عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کو عمان سے مذاکرات سے الگ دیکھنا ہوگا۔ برطانیہ سمیت 3 ممالک نے ایران جنگ میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی کرائی جن میں بلغاریہ اور یوکرین بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارے عمان کے ساتھ جاری مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔ ان کا یہ بیان امریکا کی طرف سے ایران پر ممکنہ حملہ روکنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا۔

Related Posts