کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ناصر جمپ ابراہیم مسجد کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ مقتول ہیڈ کانسٹبل کے 4 بچے ہیں اور ان کے والد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارکھان واقعہ، سردار عبدالرحمن کیتھران کون ہے؟

دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب  مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت22 سالہ حسان خان ولد اکرم خان ، 25 سالہ شہزاد احمد ولد سعید گل اور 28 سالہ بابرحسین ولد فدا حسین کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے 3 پستول ، نقدی ، ایک موٹرسائیکل اور 6 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

Related Posts