یکم اگست کا دن دارالحکومت کی منتقلی کے حوالے سے اہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad
Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان کا دارالحکومت پہلے کراچی تھا لیکن یکم اگست وہ دن ہے جب روشنیوں کے شہر سے یہ اعزاز پہلے راولپنڈی اور بعد میں اسلام آباد منتقل ہوا۔  کراچی کو دارالحکومت بنانے کا فیصلہ بانی پاکستان  قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔

یکم اگست 1960ء کو عارضی طور پر دارالحکومت راولپنڈی کو  جبکہ شہر کی ضروری تعمیر و ترقی کے بعد 1968ء میں اسلام آباد کو باقاعدہ دارالحکومت بنایا گیا۔

یکم اگست پاکستانی تاریخ میں اس لیے اہم ہے کہ اسلام آباد کو آج سے ٹھیک 59 سال پہلے دارالحکومت بنایا گیا تھا۔  پاکستان کا اہم ترین شہر اسلام آباد  بسایا ہی اس غرض سے گیا تھا کہ اسے دارالحکومت بنایا جاسکے۔ 

Related Posts