کراچی : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورنگی کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن2ہفتے کیلئے 23ستمبر تک نافذ العمل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کے بعد کورنگی کے مخصوص علاقے اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا، اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ دوہفتوں کے لیے 23ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔
کورنگی کے علاقے یوسی دس اور ماڈل کالونی یو سی ایک میں کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی سی کورنگی نے بتایا کہ دو یوسیز میں تیرہ کورونا کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاک ڈائون نافذکیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 97ہزار افراد متاثر، 26ہزار580جاں بحق