وزیرتوانائی عمرایوب سےآئی ایم ایف ڈائریکٹر کی وفد کےہمراہ ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی نرخوں میں اضافہ ن لیگی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہے،وزیر توانائی
اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ن لیگی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف  کےڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا ڈاکٹر جہاد ازورکی وفد کےہمراہ ملاقات ہوئی جس میں تجدید توانائی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نےآئی ایم ایف ڈائریکٹر کو پاورسیکٹر میں تاریخی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا، قابل تجدید توانائی پالیسی کی تیاری پر بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

عمر ایوب کا کہناتھا کہ رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے،گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے کے گردشی قرضے کو 26ارب روپےپرلائےہیں۔

وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے،لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بھی بتایا گیا، آئی ایم ایف وفد نے  بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مقامی وسائل سے پیداوار بڑھانے کی پالیسی کو سراہا۔ ڈاکٹر جہاد ازور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔

اس موقع پروفاقی وزیر کا کہناتھا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، وفاقی وزیر نے وفد کو پاور سسٹم کی بہتری کے لیے کیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں اے بی سی کیبل لگائی جارہی ہے۔

Related Posts