مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل: تحریک طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک باضابطہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملا محمد حسن اخوند کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا محمد حسن کو خرابی صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

گزشتہ اپریل تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اگلے مرحلے میں بڑے مارجن سے واپس آؤں گا، طیب ایردوان

افغان طالبان کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ نے نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو بھی قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب مبصرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے فیصلے حکومت پر اس کے کنٹرول کو سخت کرنے، میڈیا پر کنٹرول کو آسان بنانے اور تحریک کے سربراہ کے عہدوں کا اعلان آسان طریقے سے کرنے کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا کو منظم کرنے کے نئے اقدامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ بھی ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ طالبان کی صف اول کی قیادت اور سراج الدین حقانی کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔

Related Posts