ن لیگ مریم نواز اور پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے استعفیٰ لے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں عوام نے مریم نواز کے بیانیے کو مسترد کردیا جس کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست دیکھنی پڑی۔ اگر بلاول بھٹو اور مریم نواز میں تھوڑی سے شرم بچی ہے تو خود اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوجائیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے انتخابی میں کامیابی پر کشمیریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں 65 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا، تاریخی کامیابی کے نتائج دور تک جائیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عوام کے دل پی ٹی آئی کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دھاندلی کا شور مچانے والے الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پیپلز پارٹی ‏اور ن لیگ کے اندر ایک نئی لیڈرشپ آنی چاہیے۔ ن لیگ کو مریم نواز اور پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو سے استعفیٰ لینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی ملاقات کےاثرات آزادکشمیرمیں نظرآئے۔ ن لیگ کو سیکیورٹی ‏اداروں پر تنقید کا جواب ملا ہے۔ تاریخی کامیابی کے بعد دھاندلی کا بیانیہ تو اپنے آپ مر جاتا ہے ‏جب کہ زرداری کی برتھ ڈے پر بلاول نے تحفہ دیا ہے۔ 4 صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی اب مزید سکڑ ‏گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے اقتدار کا آخری موقع ہے ، 2023 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھی یہی حال ہوگا جو کشمیر میں ہوا ہے۔ کشمیری عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے کشمیر کے ‏لوگ عمران خان کو سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں، 5 اگست کو وزیراعظم کشمیر تشریف لے جارہے ہیں ‏کشمیر کے لوگوں نے عمران خان کی پالیسی کو مانا ہم کشمیریوں کو ہم اپنی روح کا حصہ سمجھتے ‏ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی 72 سالہ محرومی کا ازالہ کریں گے اور بہت جلد کشمیر کے لوگوں کو خوشخبری دیں گے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، مختلف واقعات میں ہمارے 50 کارکنان زخمی اور دو شہید ہوئے انکا ازالہ کریں گے۔ ، عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ الیکشن کے رزلٹ کے بعد صدر وزیر اعظم اور اسپیکر کا فیصلہ کروں گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھ پر زیادتی کی گئی، جس پر مجھے تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا کاروبار اور دفاتر 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، خرم شیر زمان

Related Posts