کیا روس نے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کردیا،حقیقت کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا روس نے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کردیا،حقیقت کیا ہے؟
کیا روس نے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کردیا،حقیقت کیا ہے؟

کیف: روس نے یوکرین میں جاری جنگ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا نے کہا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے دوشہروں ماریوپول اورر وولنوواخا میں ہفتے کے روز سیز فائرنگ کریں گی، جس دوران وہاں پر موجود عام شہریوں کو محفوظ راہداری کے ذریعے سے نکالا جائے گا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ محفوظ راہداری کے ذریعے عام شہریوں کے محفوظ انخلاء پر تیار ہیں، جس میں ماریوپول اور وولنوواخا میں سیز فائر کرکے شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی افواج روسی وقت کے وقت کے مطابق ہفتے کے روز صبح 10 بجے سیز فائر کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک سیلابوں اور زلزلوں سے تباہ نہیں ہوتے، افواہوں اور انتشار سے تباہ ہوتے ہیں۔ وزیر داخلہ

خیال رہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے یوکرین کی فوج کی جانب سے کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا ہے اور اب تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی ہے کہ یہ جنگ بندی کتنی دیر کے لیے کی گئی ہے اور محفوظ راہداری کو کب تک کھلا رکھا جائے گا۔

گزشتہ دنوں روس اور یوکرین نے مذاکرات کے بعد عام شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے انسانی راہداری بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Posts