صبا قمر کے بولڈ فوٹوشوٹ پر سوشل میڈیا پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

Saba Qamar rises as the star of the year with new upcoming drama
ONLINE

مقبول اداکارہ صبا قمر کو اپنے بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

صبا قمر نے حال ہی میں فیشن میگزین کے لیے ایک فوٹوشوٹ کرایا تھا، جس میں وہ بولڈ لباس میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ یہ فوٹوشوٹ دسمبر 2024 میں ہوا تھا اور اب اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

ان تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر ان کے لباس اور انداز پر۔ بیشتر صارفین نے ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی، اور کہا کہ صبا قمر جو کبھی اچھی اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، اب غیر مناسب لباس میں نظر آنے لگی ہیں۔

—اسکرین شاٹ

کئی سوشل میڈیا صارفین نے سخت الفاظ میں ان پر تنقید کی اور استغفار کیا، بعض نے ان کی مسلمان ہونے پر سوالات اٹھائے۔

یاسر نواز کا فیروز خان کے بارے میں دعویٰ، انڈسٹری میں بحث کا باعث بن گیا

کچھ مداحوں نے ان اداکاراؤں کو ملک کی موجودہ معاشی اور سماجی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، اور صبا قمر کو خدا کا خوف دلانے کی کوشش کی۔ کچھ افراد نے یہ بھی سوال کیا کہ صبا قمر اس طرح کے لباس کب اپنے ڈراموں میں دکھائیں گی۔

Related Posts