وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سخت ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد 9 بڑے پاکستانی شہروں سے 15 ممالک جانے والے مسافروں کی نگرانی کرنا ہے۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق، ادارے نے ملک بھر میں ایف آئی اے امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں کی امیگریشن کے دوران سخت نگرانی کریں۔ خاص طور پر فلائی دبئی اور ایتھوپین ایئر لائنز کے ذریعے سفر کرنے والے نوجوان مسافروں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دھوکہ دہی کے عناصر کے خلاف نیب کی وارننگ جاری
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس سے آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال، کینیا، روس، سعودیہ، مصر، لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کے لیے بہتر نظام نافذ کیا جائے۔
مزید یہ کہ منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بمبر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ جیسے شہروں سے آنے والے مسافروں کی نگرانی اور پروفائلنگ کو سخت کیا جائے گا۔