کراچی پولیس نے کاروائی کے دوران گلشن معمار سے منشیات ڈیلر کو 4 کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان سے منشیات لا کر سپلائی/ فروخت کرتے تھے، ملزمان چرس کی سپلائی/ ڈیلیوری دینے کے لئے ہندو گوٹھ کچی آبادی میں موجود تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے 4 کلو سے زائد چرس، نقدی اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان، سبی میں بم دھماکہ، 4ایف سی اہلکار شہید ہو گئے