کراچی :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں ،وہاں جاکر کہیں گے کہ ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں۔ہم کسی کی بیماری اور نہ کسی کی موت پر سیاست نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کیا گل کھلائے سب جانتے ہیں،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں،حلیم عادل شیخ ان کے خلاف بولتا رہے گا ۔
ہفتے کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ بلاول واشنگٹن میں، میں ہوں نا کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں۔
نوکری کی عرضی لے کر امریکا جانے کا مقصد وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔ بلاول اب ملک کی سیاست اور عوام بدل چکی ہے،اب عمران خان ہے ایسی ڈیلیں نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو کھیل کود رہا تھا اچانک والدہ کی شہادت کے بعد اچانک ایک پرچی نکلی اور اس کے اندر پرچی چیئرمین نکلا،سارا ٹبر شہنشاہ بنا ہوا ہے،پرچی چیئرمین نے پاکستان میں ہر جگہ اپنی سی وی دی۔سی وی پر صرف صفر لکھا ہوا ہے۔کبھی کوئی محنت نہیں کی ایک گھنٹے کا کام نہیں کیا اور چلے ہیں وزیراعظم بننے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کونڈو لیزا رائس نے ڈرون حملوں کیلئے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کرائی۔وجہ امریکا کے مفاد کا سودا تھی۔اس ڈیل کا نتیجہ یہ نکلا کے 340 ڈرون اٹیک ہوئے۔مشرف کے دور میں 13 ڈرون اٹیک ہوئے۔مسلم بیگ (ن) کے زمانے میں 61 حملے ہوئے۔وکی لیکس میں واضح ہے حملے کیوں ہوئے۔اس کو بھی کسی نے چیلنج نہیں کیا۔
محترمہ اور مشرف کے درمیان ڈرون اٹیکس پر ڈیل ہوئی ۔ریمنڈ بیکر کی کتاب بتاتی ہے یہ معاہدے کیوں کیے گئے۔اپنا گندہ پیسہ بچانے کے لیے اور مالکان کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کے لیے سب کے ساتھ ہیں۔افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے جو کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں ۔یہاں بجٹ پاس جلدی میں کروایا گیا۔انہیں حلیم عادل شیخ سے تکلیف ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ تعلیم سندھ کا چیلنج قبول، نیب نے سعید غنی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں