کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں 12نومبرکونمونیا سے بچائو کا عالمی دن منایاگیا، اس کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
نمونیا دارصل نظام تنفس کے راستے یا پھیپھڑوں میں انفیکشن کو کہا جاتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامات نزلہ اور زکام ہوتی ہیں تاہم اس کی درست تشخیص کے لیے ایکس رے کیا جانا ضروری ہے۔
نمونیا ہونے کی صورت میں جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے اور جسمانی اعضا ناکارہ ہوجاتے ہیں یا انسان موت کا شکار ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال نمونیا کے باعث 70 ہزار سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
ہاتھ دھونے کا عالمی دن: دنیا کی 40 فیصد آبادی ہاتھ نہیں دھوتی۔اقوامِ متحدہ