مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ٹماٹر کے بھاؤ کا علم نہیں ہے ،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Hafeez Sheikh
وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ٹماٹر کے بھاؤ کا علم نہیں ہے ،مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ٹماٹر کی قیمت سے متعلق لاعلمی سے عوام حکومت کی معاشی پالیسیوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں جس حکومت کی معاشی ٹیم کے سربراہ کا یہ حال ہو اس ملک کی معیشت کی خدا خیر کرے ۔

وہ گزشتہ روز لیاری میں قطر فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں چیکس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ملک کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ٹماٹر کے بھاؤ کا علم نہیں ہے انکے بیان سے ملکی معیشت کی قلعی کھل گئی ہے اس سے حکومت کے ویژن کا بھی پتہ چل گیا ہے ملک کے مشیر خزانہ کا یہ حال ہے تو کابینہ اور وزیراعظم کا کیا حال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی سترہ روپے فی کلو ٹماٹر ہے تو مشیر خزانہ حفیظ شیخ لیاری کے عوام کو لادیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک سوال پر کہا کہ ملک کو قرضوں میں ماضی کی حکومتوں نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیکر جکڑا ہے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت بدترین مہنگائی کی زمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

قبل ازیں اپنے خطاب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ لیاری کے فٹ بالر بچوں کے ساتھ وزیراعلی سندھ نے فٹ بال کھیلی تھی وزیراعلی نے ان بچوں کی مالی امداد کا بھی اعلان بھی کیا تھا آج وہ اعلان کردہ کیش پرائز دینے کے لئے میں خود آیا ہوں ہم نے دوسروں کی طرح یوٹرن نہیں لیا ہم نے اپنے وعدے کو وفا کیا ہے انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے کھیل میں ہم اعلی مقام حاصل کرینگے انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ حکومت کی طرف سے لیاری کے فٹ بالر نادر کو نیوزی لینڈ میں سندھ کی نمائندگی کے لئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا اور سندھ حکومت کی طرف سے ٹکٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا مشیر ماحولیات نے لیاری کے لئے پانچ ہزار نیم کے درخت دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ منشیات کے کریک ڈاؤن کے لیے وزیراعلی سندھ احکامات دے چکے ہیں منشیات کی روک تھام کے لئے دیگر حکومتوں سے بھی بات کرینگے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے قطر میں فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں حکومت سندھ کی طرف سے فی کس ایک لاکھ روپے اور کوچ کو دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے ہمیں لیاری کے نوجوانوں پر فخر ہے۔ یہ نہ صرف لیاری بلکہ سندھ اور ملک کا اثاثہ ہیں ان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لئے ایک لاکھ روپے کے چیکس انکی حوصلہ افزائی کے لئے ہے سندھ حکومت ان بچوں کی سرپرستی کریگی لیاری میں کھیلوں کے حوالے سے بھرپور ٹیلنٹ ہے۔

ہم اس ٹیلنٹ کو اُجاگر کرینگے پیپلزپارٹی لیاری کو اسکا کھویا ہوا مقام دلائے گی یہاں کے نوجوانوں کو ہم پروموٹ کرینگے لیاری آکر اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کتنا ٹیلنٹ ہیلیاری کے حوالے سے تمام منفی پروپگنڈہ ختم کرینگے، یہاں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھی سندھ حکومت کردار ادا کررہی ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دینگے۔ ٹیم کے کوچز اور پورے لیاری و ملیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Posts