ورلڈ کپ 2023، کیا پاکستانی شائقین کرکٹ بھارت جا سکیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023، کیا پاکستانی شائقین کرکٹ بھارت سکیں گے؟
ورلڈ کپ 2023، کیا پاکستانی شائقین کرکٹ بھارت سکیں گے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شائقین کا بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے حوالے سے جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور بہت سے مداح پڑوسی ملک کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو ورلڈکپ 2023 کے لیے ویزے جاری نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بات کی جائے گی، ابھی تک بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی شائقین کے لیے ویزوں کا اجرا نہیں کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران جلیل عباسی جیلانی کا وزارت خارجہ میں کہنا تھا کہ آئی سی سی رولز کے مطابق یہ لازمی ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے فراہم کئے جائیں۔

انھوں نے پاکستانی مداحوں کو تاحال بھارتی ویزے نہ ملنے پر پرزور انداز میں کہا کہ پاکستانی فینز کے ویزا دلوانے کے لیے آئی سی سی کے سامنے معاملے اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ آنے والے چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا تھا۔

Related Posts