فضل الرحمان کے دھرنے کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، شریک نہیں ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کے دھرنے کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، شریک نہیں ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب
فضل الرحمان کے دھرنے کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، شریک نہیں ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی، تاہم دھرنے میں شریک ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی جس کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی واضح طور پر اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان میں جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی عوام کو مسائل میں گھرا ہوا دیکھ رہے ہیں اور پیپلز پارٹی لوگوں کو مسائل سے نکالنا چاہتی ہے تاہم تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ اور وزرا اپنے کام پر توجہ نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کارگل کی جنگ اور 27 فروری کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا۔ پرویز مشرف

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کی اپنے کاموں سے عدم توجہی کے ساتھ ساتھ غیر ذمہ داری بھی سوالیہ نشان ہے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پیپلز پارٹی کو مشورے دینے میں مصروف ہیں۔ انہیں چاہئے کہ یہ مشورے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کریں، ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اپنا کام جانتی ہے اور حکومت سندھ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سے سنجیدہ رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ  اگر اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے، گرفتاریوں کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

جے یو آئی کے زیر اہتمام آزادی مارچ کنونشن سے گزشتہ روز خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہےاور نااہل حکمران بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گرفتاریوں کی صورت میں حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی، مولانا فضل الرحمان

Related Posts