بھارت نے کارگل کی جنگ اور 27 فروری کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا۔ پرویز مشرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے کارگل کی جنگ اور 27 فروری کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا۔ پرویز مشرف
بھارت نے کارگل کی جنگ اور 27 فروری کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا۔ پرویز مشرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق آرمی چیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کا حامی نہیں ہے لیکن بھارت کارگل اور 27 فروری کے واقعات سے بالکل کوئی سبق نہیں سیکھ سکا۔

اے پی ایم ایل (آل پاکستان مسلم لیگ) کے یوم تاسیس کے موقعے پر پارٹی عہدیداران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت کی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول چکی ہے لیکن ہم اسے یاد دلا سکتے ہیں کہ بھارت کو ہم سے شدید شکست کا خطرہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کادورہ امریکا: سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے سےمتعلق رپورٹ من گھڑت قرار

جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج واپس بھجوانے کے لیے اپنا سفیر اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے پاس بھجوانا پڑا جبکہ آج بھی نریندر مودی حکومت پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم بار بار نریندر مودی کو امن کا پیغام دے رہے ہیں کیونکہ ہم اس مقام پر نہیں جانا چاہتے جہاں ایک بار پھر بھارت کو سبق سکھایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہرگ ہے اور مظلوم کشمیریوں کے لیے ہماری مدد ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔ جنگ صرف پاکستانی فوج نہیں لڑے گی بلکہ پاکستانی قوم بھی اس کے شانہ بشانہ ہوگی۔ اگر ہم ایک بار میدان میں آ گئے تو وعدہ کرتے ہیں کہ بھارت کو سبق سکھا دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک کی موجودہ  سیاسی صورتحال  کے  پیش نظر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے، بلاول بھٹو زرداری نے مردان ہاؤس میں اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان سے ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

 بلاول بھٹو نے اے این پی سربراہ سے ملاقات میں اے پی سی اور رہبر کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی، ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اے این پی کی جانب سے امیر حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین اور زاہد خان شامل تھے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی اے این پی سربراہ اسفندیارولی سے ملاقات

Related Posts