گرفتاریوں کی صورت میں حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazal-ur-rehman
آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی پر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  اگر اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے، گرفتاریوں کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

جے یو آئی کے زیر اہتمام آزادی مارچ کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہےاور نااہل حکمران بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں اور حکمران کشمیر پر سودے بازی کرکے کشمیریوں کا خون بیچ رہے ہیں، تقریر پر خوشیاں منانے والے یو ٹرن کے ماہر ہیں۔

وزیراعظم کے مدارس میں اصلاحات سے متعلق بیان پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے والے خود اسلامی دھارے میں آجائیں، انہوں نے کہا کہ ہم مدارسِ دینیہ کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم مدارس کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے اور پرامن طور پر اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں گے۔ مذہبی کارڈ اور مدارسِ کے حوالے سے پروپیگینڈا کرنے والوں نے اپنے دھرنوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کو لا کر قوم کو شرم سے جھکا دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان مدارس اصلاحات سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر مدارس میں اصلاحات ہو گئیں تو وہ مدارس کے طلباء کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Related Posts