امریکا میں رات کے 3 بجے فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائرنگ
(فوٹو: انڈیا ٹوڈے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ریاست اوہایو میں رات کے 3 بجے فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں، واقعے پر اعلیٰ حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہایو میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے، اوہایو پولیس کا کہنا ہے کہ  لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تین بجے ہونے والی فائرنگ کولمبس سٹی سے متصل قصبے اٹالین ولیج میں ہوئی جس کی زد میں آنے والے 2 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے شدید زخمی فرد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تیسرا شخص ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسا۔ زخمی ہونے والے 3 افراد میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، اوہایو پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اوہایو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے ڈرونز سے مدد لی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں، گرفتار ہونے والے متعدد حملہ آوروں کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔

گزشتہ برس بھی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے  تھے۔ٹیکساس کے آؤٹ لیٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مسلح شخص نے 8افراد کو قتل کیا جبکہ 7افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Related Posts