وفاقی حکومت کی جانب سے مستحق شہریوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی براہ راست رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ سہولت موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ہوگی۔
ماہانہ کوٹے کی حد
موٹرسائیکل اور رکشہ سواروں کے لیے ماہانہ زیادہ سے زیادہ 20 لیٹر رعایتی پیٹرول مقرر کیا گیا ہے۔
800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان ماہانہ 30 لیٹر تک رعایتی پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔
رجستریشن کا خودکار نظام
نادرا، مختلف ٹیلی کام کمپنیوں اور صوبائی محکموں کے تعاون سے ایک جدید ڈیجیٹل سسٹم تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ گاڑیوں کی جانچ پڑتال متعلقہ صوبائی ایکسائز اور ٹرانسپورٹ محکموں کے ذریعے کی جائے گی۔
رجستریشن کرنے کا طریقہ
اہل شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ سم سے ایک مخصوص فارمیٹ کے تحت ایس ایم ایس بھیج کر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اس پیغام میں اپنا شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھنا لازمی ہوگی۔ کامیابی سے تصدیق ہونے پر موبائل پر کنفرمیشن میسج آ جائے گا۔
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم
موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
800cc تک گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیفمزید معلومات https://t.co/CYPjBFExa1#عوام_کیلئے_ریلیف pic.twitter.com/HRXd94q4JK
— Barrister Danyal Chaudhry (@DanyalChaudhary) September 13, 2026
پیٹرول حاصل کرنے کا لائحہ عمل
جب بھی آپ پیٹرول پمپ جائیں تو وہاں جانے سے قبل اپنے فون سے “T.O.K” (یا ٹی او کے) لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ جو ڈیجیٹل ٹوکن آپ کو موصول ہوگا اسے پمپ پر دکھا کر رعایت کے ساتھ پیٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اسکیم کا آغاز
دارالحکومت اسلام آباد میں اس اسکیم کے تحت رعایتی پیٹرول کی فراہمی پیر اور منگل کی درمیانی شب سے شروع کر دی جائے گی جبکہ پورے پاکستان میں اس کا آغاز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








