اسلام آباد میں 200 قبریں کیوں منتقل کی جا رہی ہیں؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور رابطہ کاری بڑھانے کے منصوبے کے تحت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سوہان قبرستان میں موجود تقریباً 200 قبریں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام سوہان کو گلبرگ گرینز سے ملانے والی نئی لنک روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق یہ نئی سڑک اسلام آباد ایکسپریس وے کے متوازی تعمیر کی جا رہی ہے جس کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت کو آسان بنانا اور بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ دارالحکومت کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے بڑے منصوبوں کا حصہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Trending Today Magazine 🔵 (@trendingtodaymagazine)

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مجوزہ سڑک کا ایک حصہ سوہان قبرستان سے گزر رہا ہے جس کے باعث تعمیراتی کام آگے بڑھانے سے پہلے وہاں موجود تقریباً 200 قبروں کی منتقلی ضروری ہوگئی ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق قبروں کی منتقلی کا عمل صرف مرحومین کے قانونی ورثا کی اجازت اور رضامندی کے بعد کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کی قبروں کی نشاندہی کریں تاکہ منتقلی کا عمل مکمل احترام اور درست طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ سی ڈی اے خود قبروں کی کھدائی، دوبارہ تدفین کے لیے کنکریٹ بلاکس اور ٹائلز سمیت تمام ضروری انتظامات فراہم کر رہا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق سوہان اور گلبرگ گرینز کے درمیان یہ لنک روڈ دارالحکومت کے ٹریفک نظام میں بہتری، سفری فاصلے میں کمی اور شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

Related Posts