اگلا پوپ کون ہوگا، ایشیا سے کون امیدوار، ٹاپ 10 میں فیورٹ کون؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who will be the next pope?
The Guardian

یسوعی مسلک سے تعلق رکھنے والے اور اصلاحات پسند پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے کیتھولک حلقوں میں اس بات پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اب اگلا روحانی پیشوا کون ہوگا۔

پوپ کے انتخاب کا عمل نہایت خفیہ اور پیچیدہ ہوتا ہے اور ووٹنگ کے کئی مراحل میں کارڈینلز کی رائے بدلتی رہتی ہے۔ 2013 میں بھی بہت کم لوگوں نے اندازہ لگایا تھا کہ جارج ماریو برگولیو کو پوپ منتخب کیا جائے گا۔ اس بار جن چند نمایاں افراد کے نام زیر غور ہیں، ان کا مختصر تعارف درج ذیل ہے:

کارڈینل پیئترو پارولین، عمر 70، اٹلی

Cardinal Pietro Parolin celebrates Holy Mass

کارڈینل پیئترو پارولین ویٹی کن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے طور پر 2013 سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی رہے اور سفارتی معاملات، بالخصوص چین اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ حساس مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ناقدین انہیں ایک حقیقت پسند اور مصلحت کوش شخصیت سمجھتے ہیں جو بعض اوقات ایمان کی بنیادی سچائیوں پر نظریاتی یا سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ حامیوں کی نظر میں وہ امن کے علمبردار اور باہمت مفکر ہیں۔

کارڈینل لوئس انتونیو ٹیگل، عمر 67، فلپائن
سابق آرچ بشپ آف منیلا کارڈینل لوئس انتونیو ٹیگل اگر منتخب ہو گئے تو ایشیا کے پہلے پوپ ہوں گے۔ ایشیاء میں کیتھولک آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Tagle praying while attending the solemn liturgy of the lord’s passion in the Vatican

ایک وقت میں انہیں پوپ فرانسس کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن حالیہ برسوں میں ان کی حمایت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کلیسیا کے ہم جنس پرست اور طلاق یافتہ افراد سے متعلق رویے کو سخت قرار دیالیکن اسقاط حمل کی مخالفت کی ہے۔

کارڈینل پیٹر ٹرکسن، عمر 76، گھانا

Turkson headshot

اگر کارڈینل پیٹر ٹرکسن منتخب ہو گئے تو کئی صدیوں میں پہلے سیاہ فام پوپ ہوں گے۔کارڈینل پیٹر ٹرکسن غربت، موسمیاتی بحران اور سماجی انصاف پر کھل کر بولتے ہیں مگر روایتی عائلی اقدار، مرد پادریوں اور ہم جنس پرستی کے بارے میں کلیسیائی مؤقف کی حمایت کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے افریقہ کے بعض ممالک میں ہم جنس پرستوں کے خلاف سخت قوانین پر نرمی کی وکالت کی ہے۔

کارڈینل پیٹر ایرڈو، عمر 72، ہنگری
قدامت پسند کی حیثیت سے مشہور کارڈینل پیٹر ایرڈوپوپ فرانسس کے اصلاحاتی انداز سے ہٹ کر کلیسیا کے روایتی نظریات کی واپسی کے خواہاں رہے۔

Erdő leading Easter Sunday mass

انہیں ایک علم دوست، ثقافت شناس اور قانون پسند شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ 2015 میں انہوں نے ہنگری کے قوم پرست وزیر اعظم کے مؤقف کی حمایت کی تھی جب پوپ فرانسس نے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا کہا تھا۔

کارڈینل ماتیو زُپی، عمر 69، اٹلی

Matteo Zuppi leading mass

ماتیو زُپی پوپ فرانسس کی جانب سے 2019 میں کارڈینل مقرر کیے گئے۔ کارڈینل ماتیو زُپی اصلاحات کے حامی سمجھے جاتے ہیں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہیں یوکرین میں ویٹیکن کے امن سفیر کے طور پر بھیجا گیا تھا جہاں انہوں نے روسی چرچ کے سربراہ اور یوکرینی صدر سے ملاقات کی۔

کارڈینل جوسے تولنتینو، عمر 59، پرتگال

José Tolentino Calaça de Mendonça

کارڈینل جوسے تولنتینو کو نسبتاً کم عمر ہونے کی وجہ سے ان کی امیدواری کو محدود سمجھا جا رہا ہے۔ وہ جدید ثقافت سے ہم آہنگ کلیسیا کے حامی ہیں۔ ہم جنس پرستی پر نرم مؤقف اور خواتین کے لیے پادری کے منصب کی حمایت پر انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔ پوپ فرانسس کے قریب تصور کیے جاتے ہیں۔

کارڈینل ماریو گریک، عمر 68، مالٹا

Mario Grech headshot

کارڈینل ماریو گریک پہلے قدامت پسند سمجھے جاتے تھے لیکن پوپ فرانسس کے دور میں ان کے نظریات میں نمایاں تبدیلی آئی۔ خواتین ڈیکن کے حق میں بات کی ہے اور یورپی حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید بھی کی ہے۔

کارڈینل پیر بتیستا پیزابالا، عمر 60، اٹلی

Pierbattista Pizzaballa raises both hands while speaking

کارڈینل پیر بتیستا پیزابالا یروشلم کے لاطینی پدر اعلیٰ ہیں۔ فلسطین اور اسرائیل کے تنازع میں مسیحیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد انہوں نے یرغمال بچوں کے بدلے خود کو پیش کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تنازعات پر کم بولتے ہیں لیکن قیادت کے مضبوط اوصاف رکھتے ہیں۔

کارڈینل رابرٹ سارہ، عمر 79، گنی

Robert Sarah wearing a mitre cap

کارڈینل رابرٹ سارہ انتہائی قدامت پسند اور سخت گیر نظریات کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے سابق پوپ بینڈکٹ کے ساتھ مل کر کتاب لکھی جس میں پادریوں کے غیر شادی شدہ رہنے کی روایت کا دفاع کیا گیا جسے پوپ فرانسس کی پالیسیوں کے خلاف سمجھا گیا۔ “جنسیت پر مبنی نظریات” اور اسلامی انتہاپسندی پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔

Related Posts