پراگیہ سنگھ ٹھاکر کون ہیں اور انہوں نے ’جہاد‘ کے بارے میں کیا کہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پراگیہ سنگھ ٹھاکر کون ہیں اور انہوں نے ’جہاد‘ کے بارے میں کیا کہا ہے؟
پراگیہ سنگھ ٹھاکر کون ہیں اور انہوں نے ’جہاد‘ کے بارے میں کیا کہا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج صبح سے ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پراگیہ سنگھ ٹھاکر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بابری مسجد کے خلاف تبصرے کے بعد بی جے پی رہنما ایک تنازع میں پھنس گئی ہیں۔

بی جے پی رہنما پراگیہ سنگھ ٹھاکر اس سے پہلے بھی کئی دفعہ متنازع بیانات دیتی رہتی ہیں، تاہم اب تجسس کی بات یہ ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں:

پراگیہ سنگھ ٹھاکر

پراگیہ سنگھ ٹھاکر بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے بھوپال حلقے سے 2019 کے بھارتی عام انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کے دگ وجے سنگھ کے خلاف مقابلہ کیا، جو مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ تھے۔

پراگیہ سنگھ ٹھاکر نے اپنا پہلا مقابلہ 364,822 ووٹوں کے فرق سے جیتا تھا۔ 2021 میں پراگیہ کو 21 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی برائے دفاع کا حصہ بنایا گیا، جس کے سربراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیں۔

جہاد کے بارے میں کیا کہا؟

پراگیہ سنگھ نے حال ہی میں کرناٹک میں ایک اجتماع کے دوران ہندوؤں سے مخطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں رکھی ہوئی تمام چھریوں کو تیز کرلیں اور اگر کوئی دشمن کبھی بھی اُن پر حملہ کرے تو وہ اُس تیز چھری سے دشمن کے سر اور گردن کو کاٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہندوؤں کا حق ہے کہ وہ اپنے اوپر حملہ کرنے والوں کو کرار جواب دیں ، اُن کی گردن کاٹ دیں اور اُن کی عزت پر حملہ کریں۔

پراگیہ سنگھ نے کرناٹک کے ہندوؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے گھر کی تمام چھریوں کو تیز رکھیں کیونکہ ہر ایک کو اپنی حفاظت کا پورا حق حاصل ہے۔ جہاد کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ جیسے مسلمانوں کے دین میں روایت ہے اگر کچھ نہیں کریں تو جہاد کریں ، وہ اپنے دین سے محبت کرتے ہوئے جہاد کرتے ہیں ، ہم ہندو بھی دیوتا سے پیار کرتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر غم و غصہ

بی جے پر رہنما کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت خفا ہیں اور وہ اُن کے اس بیان پر نفرت کا اظہار بھی کررہے ہیں، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts