بالی ووڈ کا کونسا اداکار مولانا طارق جمیل کا بیان سنتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کےمشہور اداکار سلمان خان ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیان سنتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹارسلمان خان بھی ان کے بیان سنتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کے ایک دوست کاروبار کے سلسلے میں ممبئی گئے۔ وہ اپنے جس دوست کے گھر ٹھہرے تھے اس نے انہیں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملوایا۔ سلمان خان نے پوچھا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا دوست یہ سن کر حیران رہ گیا اوراس نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپ مولانا طارق جمیل کو کیسے جانتے ہیں جس پر سلمان خان نے میرے بیان کی سی ڈیز دکھائیں جو وہ سنتے ہیں۔ سلمان خان کے گھر والے بھی میرا بیان سنتے ہیں۔

Related Posts