26 نومبر کے جلسے کا اسٹیج کہاں سجے گا، تفصیلات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور پولیس افسران سے ملاقات کی اور 26 نومبر پاور شو انتظامات کا جائزہ لیا، مری روڈ فیض آباد کے قریب مرکزی اسٹیج لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا فضل الرحمن بھی پارٹی جلسوں کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے لگے

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر راولپنڈی میں 26 نومبر پاور شو تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماوں اسد عمر، شبلی فراز سمیت دیگر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او اور چیف ٹریفک آفیسر سے میٹنگ کی۔

اسد عمر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی انتظامیہ سے 3 گھنٹے ملاقات جاری رہی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں اور انتظامیہ کے افسران نے مری روڈ کا دورہ کیا، ذرائع کا کہنا تھا پی ٹی آئی رہنماء فیض آباد کے قریب مری روڈ پر مرکزی اسٹیج نصب کرنا چاہتے ہیں۔

شرکاء پہلے شمس آباد علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے، ذرائع کا کہنا تھا کہ پلان کو ختمی شکل دینے کے لیے کل بھی انتظامیہ سے میٹنگ ہوگی، پی ٹی آئی جلسے کے دوران مری روڈ اور میٹرو بس سروس کو بھی بند رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

Related Posts