علی زیدی ایک ماہ کے لیے صفائی مہم بند کریں، ہم کراچی صاف کرکے دکھائیں گے۔مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt has developed a loan program for youth businesses: murad ali shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے لیے صفائی مہم بند کردیں اور اب سندھ حکومت کراچی صاف کرکے دکھائے گی۔

شہر قائد میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق کو چاہئے کہ صوبوں میں مداخلت سے باز رہے اور اپنے کام پر توجہ دے۔ وفاقی حکومت نے کچرا نالوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ لے جانے کی بجائے کھلی جگہوں پر پھینک دیا جس سے شہر میں مکھیاں اور مچھر شہریوں کو بیمار کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادلاک ڈاؤن میں 15لاکھ لوگ شریک ہوں گے،مولانافضل الرحمان

مراد علی شاہ نے کہا کہ 21 ستمبر کو سندھ حکومت کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کر رہی ہے۔ ہم کچرا اٹھا کر شہر صاف کریں گے اور وفاقی حکومت کو دکھائیں گے کہ صفائی ایسے کی جاتی ہے۔ وزیر بحری امور علی زیدی سے میری درخواست ہےکہ 21 ستمبر سے 21 اکتوبر تک صفائی مہم بھول جائیں۔ کراچی میں صفائی کے جتنے بھی مسائل ہیں، سندھ حکومت کو ان کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے مالی مسائل تو حل نہیں کرتی اور صوبوں کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔ آرٹیکل 149 تو دور کی بات، کوئی کمیٹی بھی سندھ کی ایگزیکٹو اتھارٹی کی رضامندی کے بغیر بنانا آئین کے آرٹیکل 97 کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کی خلاف ورزی سے باز رہیں اور اپنا کام کریں۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سیز نے سالڈ ویسٹ بورڈ سے درخواست کی کہ ان کے علاقوں کا کچرا اٹھائیں، صرف ڈی ایم سیز کے انتخابات کی دیر ہے۔ اگراس کے بعد کونسلز چاہیں تو  سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کچرا ہٹائے۔ ہم نے ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کے حساب سے کچرا اٹھانے کے اہداف دئیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ جامع منصوبہ بندی سے صفائی کا کام شروع کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب حکام نے فیصلہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کیا جائے۔

وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے وزیر اعلیٰ سندھ کوگزشتہ روز صبح 11 بجے طلب کیا تھا، لیکن ان کے پیش نہ ہونے کے باعث نیب تحقیقاتی ٹیم کراچی نیب دفتر میں ان کی راہ دیکھتی رہی لیکن وزیر اعلیٰ سندھ دیگر معاملات میں مصروف رہے اور نیب دفتر آنا گوارا نہ کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ سندھ طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، نیب کا آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

Related Posts