کراچی: شہر قائد کو حب ڈیم سے پانی سپلائی کرنے والی حب کینال کی مرمت کا کام پورا کرلیا گیا، جس کے بعد شہر قاء کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
واٹر بورڈ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منگھوپیر کے علاقے میں 24 جولائی کو حب کینال میں شگاف پڑ گیا تھا جس سے کئی غیر آباد علاقے زیرآب آ گئے تھے اور شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
واٹر بورڈ حکام کی جانب سے حب کینال سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کی تو شگاف بھرنے اور کینال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوا جس میں 8دن کا وقت لگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی رات تک شہر قائد کو پانی کی سپلائی بتدریج 80 ایم جی ڈی تک پہنچ جائے گی۔ یاد رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو حب کینال کے راستے تقریباً 100 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت سے پانی کا ریلا آنے پر پاکستانی دریا اور نالے بپھر گئے، سینکڑوں ایکڑ فصل تباہ