کرپٹو ایکسچینج جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو ایکسچینج جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرے گا
کرپٹو ایکسچینج جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرپٹو ایکسچینج جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی بلاک چین صنعت کو ترقی دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے،جس کے تحت جنوبی کوریا کے شہر بوسان کو اپنے بلاک چین ایکو سسٹم کی ترقی اور بوسان ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

کرپٹو ایکسچینج کے ساتھ جن مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا گیا ہے، اُن میں یہ خدمات شامل ہیں:

یہ بھی پڑھیں:

اغوا برائے تاوان کی واردات جس میں پیسہ نہیں بٹ کوائن وصول کیا گیا

شہر کے بلاک چین ایکو سسٹم کی ترقی، بوسان ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینج کے فروغ اور آرڈر بک شیئرنگ کے لیے، کرپٹو ایکسچینج بائننس تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کرے گا۔

اس مفاہمت نامے کے تحت بلاک چین کے حوالے سے آن لائن تعلیم اور وسائل فراہم کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ میں کرپٹو کرنسی کا بانی 2 ارب ڈالرز لے کر فرار ہوگیا

بلاک چین اقدامات اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے بوسان کے ریگولیٹری فری زون کا استعمال کیا جائے گا۔

کرپٹو ایکسچینج کا سال کے آخر تک بوسان میں ایک کاروباری مرکز قائم کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

Related Posts