برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لندن: برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے، تاہم ان کی علامات کم درجے کی ہیں ، انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس  وباء کے خلاف انہوں نے ویکسینیشن کروا لی ہے۔

ساجد جاوید کو تین ہفتے قبل وزیر صحت کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ، انہوں نے وزیراعظم بورس جانسن کے اس منصوبے کی حمایت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پیر سے ملک سے کورونا وباء کے خلاف لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “آج صبح میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس رزلٹ مثبت آیا ہے۔” انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” میں نے اپنا پی سی آر ٹیسٹ بھی کروا لیا ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے ، جس کی لیبارٹری میں پروسیسنگ کی گئی تھی۔ میرے کورونا مثبت آنے کی تصدیق پی سی آر ٹیسٹ نے کردی ہے۔ لہذا میں نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

ساجد جاوید نے 17 مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے اپنا ویکسین کی پہلا خوراک لے لی ہے، اور دوسری خوراک 16 مارچ کو لی تھی۔

ویکسین کے عالمی وباء کے خلاف 100 فیصد نتائج نہیں آتے ہیں مگر ویکسین لگانے والے افراد اس بیماری کے شدید حملے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

برطانوی وزارت صحت کی جانب سے شائع کردہ تجزیے کے مطابق آسٹرزینیکا ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس کے خلاف 60 فیصد کارآمد ثابت ہو رہی ہیں تاہم جو مریض اسپتال میں داخل ہوتے ان میں اس وباء کے خلاف لڑنے کی صلاحیت 92 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 54 ہزار 674 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل دوسرے روز بھی وائرس سے متاثر افرادکی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ

Related Posts