کراچی میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک بے نقاب، کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد کے اندر رقص کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار کو حراست میں لے لیا گیا
مسجد کے اندر رقص کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار کو حراست میں لے لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائدمیں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا سہولیات کاری پر مبنی نیٹ ورک بے نقاب ،کیماڑی پولیس نے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے کو گرفتار کرلیاہے، دہشت گردسوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث ہے،دہشت گردکے قبضے سے آدھا کلو گرام بارودی مواد اوردستی بم برآمدہواہے۔

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کرنے والا دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردکواتحادٹاؤن سے گرفتارکیاگیاہے، دہشت گرد کے قبضے سے آدھا کلوبارودی مواد، دستی بم بھی برآمد ہواہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 94 گززمین پربنی 5 رہائشی عمارت جھک گئی،گرنے کا خدشہ

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق ملزم حمیداللہ کی 2007 میں خالد اور عثمان نامی دہشتگردوں نے ٹی ٹی پی میں شمولیت کروائی، کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کے بعد ملزم نے کے پی کے میں کارروائیاں کیں، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سوات میں مٹہ پولیس سٹیشن پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث رہا۔

فدا حسین نے کہا کہ دہشت گرد نے ساتھیوں کے ہمراہ سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا، اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار کو والد سمیت قتل کیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دہشت گرد2009میں کراچی آیا اور سلیپرسیل کاحصہ بنا جبکہ 2014میں افغانستان گیا ، دہشت گرد 2 ساتھیوں کے ہمراہ کارروائی کیلئے اعلی کمان کے حکم کاانتظارکررہاتھا۔فدا حسین نے کہاکہ دہشت گردکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts