سہہ فریقی مذاکرات،وزیرخارجہ سےچینی اورافغان وزرائےخارجہ کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہہ فریقی مذاکرات،وزیرخارجہ سےچینی اورافغان وزرائےخارجہ کی ملاقات
پاک ،چین ،افغان سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کےلیےچین اورافغانستان کےوزرائے خارجہ پاکستان میں موجودہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک ،چین ،افغان سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کےلیےچین اورافغانستان کےوزرائے خارجہ پاکستان میں موجودہیں۔

وزارت خارجہ میں افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے شاہ محمودقریشی سےملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال اورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناتھا کہ  پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ مذہبی، سیاسی، ثقافتی تعلقات ہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے پر امن افغانستان ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان خطے کے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ  پاکستان شروع سے افغانستان کے مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کا متقاضی رہا ہے، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کررہےہیں اور کرتےرہیں گے۔ دنیا نے17سال بعدافغانستان کے حوالے سےہمارے نقطہ نظرکوتسلیم کیا۔

خیال رہے کہ سہہ فریقی مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سیکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہہ فریقی مذاکرا ت کاتیسرا دور،چینی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے

وزیرخارجہ نے کہاکہ چین، افغانستان، پاکستان وزرائے خارجہ مذاکرات کا مقصد باہمی مفاد کے امور بالخصوص معاشی ترقی اور امن و سلامتی پر تینوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts