2019 میں یوٹیوب پر کمائی میں آٹھ سالہ امریکی بچہ سب سے آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

youtuber kid
2019 میں یوٹیوب پر کمائی میںآٹھ سالہ امریکی بچہ سب سے آگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک سال میں ریکارڈ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ فہرست میں کے مطابق یکم جون 2018 سے یکم جون 2019 تک یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کے 10 چینلز نے مجموعی طور پر 16 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں کوئی عمر رسیدہ یا نوجوان شخص نہیں بلکہ ایک 8 سالہ بچہ ہے جس نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 40 لاکھ امریکی ڈالر زیادہ کمائے۔

فوربز نے صرف افراد کے یوٹیوب چینلز کی فہرست جاری کی ہے اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 کانٹینٹ کریئٹر میں کوئی بھی جنوبی ایشین چینل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کو سوشل میڈیا منیجر کی تلاش، تنخواہ 90 لاکھ، 94 ہزار

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 8 سالہ بچے ریان کجی کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ تیسرے نمبر پر کمائی کرنے والی 5 سالہ بچی کا تعلق روس سے ہے۔دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والا چینل 30 سال کی عمر کے چند کلاس فیلوز کا چینل ہے جنہوں نے امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران چینل بنایا۔

Related Posts