تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی یا کسی بھی صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو پارٹی ہر ممکنہ اور دستیاب آپشن استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔
ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیر آئینی اور انتہائی اقدامات سے ملک کے سیاسی حالات خراب ہوں گے اور ہم گورنر راج جیسے فیصلوں کی بھرپور مذمت کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا آئندہ کا لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا تاہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی افواہوں یا دھمکیوں کے بعد تاحال قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک مضبوط اور مستحکم وفاق کے لیے خودمختار صوبوں کا ہونا بنیادی شرط ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








