پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپین خواجہ ذکا الدین 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان ہاکی کے معروف سابق اولمپین اور کھلاڑی خواجہ ذکا الدین 89 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

27 اکتوبر 1936 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے خواجہ ذکا الدین نے 1958 سے 1966 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 26 گول اسکور کیے۔

وہ 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے علاوہ 1958، 1962 اور 1966 کے ایشین گیمز میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ رہے۔ 1958 اور 1962 میں پاکستان نے گولڈ میڈل جبکہ 1966 میں سلور میڈل حاصل کیا۔

خواجہ ذکا الدین کو ہاکی کے لیے خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مختلف ادوار میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ، چیف سلیکٹر اور منیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔

پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑیوں اور اولمپئنز نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی کھیل کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related Posts