کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنمااورترجمان مولانا شفیق امینی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہری پور:کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنمااورترجمان مولانا شفیق امینی کوگرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کردیا گیا۔

مولانا شفیق امینی کی گرفتاری3ایم پی او تحت عمل میں لائی گئی، سینٹرل جیل ہری پور کی طرف سے گرفتاری کی تصدیق کردی۔

کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد ڈاکٹر شفیق امینی کو تحریک لبیک کا قائم مقام امیر مقرر کردیا گیا تھا۔

کالعدم تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے ساتھ کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں تحریک کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار، کیا سعد رضوی جماعت کی ساکھ بحال کرپائینگے ؟

ڈاکٹر شفیق امینی پی ایچ ڈی اسکالر اور علامہ خادم رضوی کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں۔ قائم مقام امیر بننے سے پہلے وہ تحریک کی جانب سے صوبہ پنجاب کی قیادت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کاکہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے،اجلاس میں ٹی ایل پی سے متعلق کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ کو بھی منظوری دی گئی۔

Related Posts