پاکستان بھر کی مسجدیں نمازِ عید کی ادائیگی کیلئے تیار، اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر کی مسجدیں نمازِ عید کی ادائیگی کیلئے تیار، اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا
پاکستان بھر کی مسجدیں نمازِ عید کی ادائیگی کیلئے تیار، اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر کی مساجد نمازِ عید کی ادائیگی کیلئے تیار ہیں جہاں نماز کے اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد انوارالاسلام، بلاک 29، گلی نمبر 7، سرگودھا میں عید الاضحٰی کی نماز 6 بجے ادا کی جائے گی جس کی امامت مولانا یعقوب کریں گے۔جامع مسجد ابراہیم، مین گلبرگ ٹاؤن، لاہور میں عید الاضحٰی کی نماز ساڑھے 9 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد مدنی واپڈا کالونی گیٹ اٹک میں مولانا ابو طلحہ کی امامت میں نماز عید ہو گی۔جامع مسجد الخیر، کورنگی نمبر 1، کراچی میں 7 بج کر 15 منٹ پر مولانا شعیب کی اقتدا میں نماز عید ادا کی جائے گی۔

مدینہ مسجد، بلاک 13 جی، گلشن اقبال کراچی میں 6 بج کر 45 منٹ پر نماز عید کی امامت مولانا مفتی غیاث الدین کریں گے۔جامع مسجد مکی، بٹل دوراہا، مانسہرہ، کراچی میں نماز عیدالاضحیٰ 7 بج کر 30 منٹ پر خطیب مولانا ناصر محمود کی اقتدا میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد اللہ والی، بنارس بازار میں مولانا مصباح العالم کی اقتدا میں نماز عید 6 بجکر 30 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔جامع مسجد جمیلہ بابا ولایت علی شاہ روڈ ملیر کراچی میں مولانا سلمان واحدی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد مدینہ، اختر کالونی میں 7 بجے نماز عید کی امامت مولانا حافظ عبدالقادر کریں گے۔جامع مسجد فاطمہ، گارڈن ایسٹ، کراچی میں نماز عید 6 بج کر 5منٹ پر امام و خطیب مولانا انعام اللہ العباسی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔جامع مسجد عمر،سوداگران سوسائٹی ملیر، 6 بج کر45 منٹ پر حافظ محمد نعیم راشد کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔جامع مسجد جمال بٹ دریاں مانسہرہ میں 7بجے میاں انعام الحسن جمالی کی اقتدا میں ادا ہو گی۔جامع مسجد ختم نبوت فیصل آباد میں نماز عید الاضحٰی 5 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔ گودھرا شیخ عیدگاہ میں 6 بج کر 15 منٹ پر نماز عید ہو گی ۔

جامع مسجد رحمت للعالمین بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں نماز عید ٹھیک ساڑھے چھ بجے مفتی عبدالقیوم کی امامت میں ادا کی جائیگی ۔جامعہ مسجد نوراسلام، دعوۃ اکیڈمی احسن آباد میں سات بجے ادا کی جائے گی ۔ جامعہ مسجد اسامہ بن زید G-8/2 اسلام آباد 7 بجے مولانا عبدالسلام منصور کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔جامع مسجد رحمانیہ محمدیہ اقبال ایونیو کالونی نزد شوکت خانم ہسپتال لاھور میں 6 بج کر 30 منٹ پر نماز ہوگی۔مولانا فرید احمدحقانی کی اقتدا میں 6 بجکر 30 منٹ پر نماز عید ہو گی ۔

جامع مسجد شمس میٹروول بلاک 1، سائٹ کراچی 6 بج کر 10 منٹ پر مفتی نذیر کاغانی کی امامت میں نماز عید ادا ہو گی۔ جامعہ مسجد رحمانیہ، کشمیری محلہ، لانڈھی میں عیدالاضحیٰ کی نماز 6 بج کر 30 منٹ پر مولانا عبد الغفار کی امامت میں پڑھائی جائے گی۔ 6 بج کر 15 منٹ پر کارنش سوساٸٹی سپر ہاوے امام مفتی فخرالزمان کی اقتدا میں اور جامع مسجد بلال رضی اللہ عنہ محلہ توحید آباد ٹیکسلا میں 6 بج کر 30 منٹ پر مفتی حسین علی سفیان کی امامت میں  جبکہ جامع مسجد الیاس ماڈل ٹاؤن ہمک، اسلام آباد میں 6 بج کر 15 منٹ پر مولانا محمد ثناء اللہ غالب کی اقتدا میں نماز عید ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد عثمانیہ، عثمانیہ سوسائٹی، ناظم آباد نمبر1، نزد عثمانیہ گرلز کالج، کراچی میں پہلی جماعت 6 بج کر 30 منٹ اور دوسری جماعت 7 بجے ہو گی ۔قادریہ حنفیہ مسجد میں 7 بج کر 30  منٹ پر نماز عید مولانا عاقب علی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 3 پر مفتی تقی عثمانی جامع مسجد رشیدیہ، دھوبی کمپاونڈ، لائنز ایریا کراچی میں عیدالاالضحی کی نماز 6 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ جامع مسجد صالحات، تیسر ٹاؤن، کراچی میں مفتی غلام اللہ کی امامت میں نماز 7 بجے ہوگی۔ 

جامع مسجد مظہرالعلوم، حمادیہ سیکٹر 19اے، بلدیہ ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کی نماز 7 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی جس کی امامت مولانا فخرالدین رازی کریں گے۔ جامع مسجد انوار، مدینہ وسیم آباد، ٹیکسلا میں 6 بجکر 45 منٹ پر نماز عید ادا ہوگی۔جامع مسجد ابراہیم سیکٹر جی، منظور کالونی، کراچی میں نماز عیدالاضحیٰ 6 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔ جامعہ مسجد ابوہریرہ، ھنگورہ گوٹھ، کراچی محمد ابراہیم چترالی کی اقتدا میں گی۔  بجکر 30 منٹ پر جبکہ الفجر جامع مسجد رئیس کریم سینٹر 44 سی کورنگی 6 میں نماز عید 6 بجکر 15 منٹ پر مولانا عقیل انجم قادری کی امامت میں ہوگی۔ 

 جامع مسجد صدیق اکبر،مدرسہ قاسمیہ، پہلوان گوٹھ، گلستان جوہر میں 6 بج کر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی جس کی امامت مفتی زبیر اکبر نوتیزئی کریں گے۔ محمدی مسجد عیدگاہ، غوثیہ کالونی، عقب سینٹرل جیل، کراچی میں مولانا قاری مجیب الرحمٰن کی اقتدا میں نماز 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔ جامع مسجد بلال نیوز سبزی منڈی سپر ہائی وے کراچی میں محمد عثمان ترک کی اقتدا میں نماز 7:15 پر ہو گی۔ جامعہ ابوبکر کومکس پارک بلاک 13 گلستان جوہر میں علامہ محمد اشرف گورمانی کی اقتدا میں نماز عید
مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر حفیظ بانڈی مانسہرہ میں ہوگی۔

مرکزی عیدگاہ نزد ریلوے اسٹیشن جامعہ مسجد فاروق اعظم حسن ابدال جامع مسجد طارق میں نماز عید الاضحٰی ٹھیک 6 بجے ہو گی جو بلال قدرت بٹ پڑھائیں گے۔ جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی میں امام مولانا عبید اللہ خالد کی اقتداء میں نماز عید ادا کی جائے گی۔جامع مسجد الرحیم انفارمیشن سوسائٹی سکیم 33 میں نماز عید الاضحٰی7 بجے ادا کی جائے گی جس کی امامت مفتی عمر شجاع کریں گے۔جامعہ مسجد اقصیٰ نیو مظفر آباد کالونی کی عیدگاہ میں عیدالاضحی کی نماز 7 بجے ادا کی جائے گی۔جس کی امامت وخطابت مولانا احسان اللہ ٹکروی کریں گے۔

قادری مسجد سولجر بازار میں مولانا پروفیسر فریدالدین قادری کی اقتداء میں 10 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد رحمن احسن آباد فیز 4 میں مولانا عبدالبصیر اعوان کی اقتدا میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائیگی۔مسجد بیت اسلام ڈیفنس میں عید کی نماز ساڑھے 6 بجے مولانا عبدالستار کی امامت میں ہوگی۔ جامع مسجد جنت باغ رفیع ملیر میں 7بجے مولانا مولانا سلیم اللہ منہاج کی اقتدا میں نماز ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد طہٰ، بفرزون کراچی میں عید کی نماز 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ امامت مفتی روشن دین الرشیدی کریں گے۔ 

جامع مسجد عبداللہ بن عباس مانسہرہ میں نماز عیدالاضحیٰ 7:15 خطیب سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی اقتداء میں ہوگی۔ جامع مسجد سالکین سیکٹر 2 کھلابٹ ٹاؤن شپ، ہری پور میں نماز عید ساڑھے 6 بجے مفتی شمس القدیر کی امامت میں ہوگی۔ 6 بج کر 30 منٹ پر عیدگاہ زیر اہتمام جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک واہ کینٹ میں مفتی تاج الدین ربانی کی اقتداء میں نماز ہوگی۔ جامع مسجد نعمان گلزار کالونی کورنگی میں عیدالاضحی 7 بجکر 15 منٹ پر مولانا کفایت اللہ کی امامت میں نماز عید ہوگی۔ 
جامع مسجد امیر دولت قطرو جامعہ دارالعلوم حنفیہ سکٹر 6 اورنگی ٹاون میں7 بجکر بجکر 15 منٹ پر مفتی فیض اللّٰہ آزاد کی امامت میں نماز عیدہوگی۔ 

مرکزی جامع مسجد اسلامک ریسرچ سینٹر میں مولانا مفتی توصیف احمد اعوان کی اقتداء میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مرکزی جامع مسجد احمد و خانقاہ حنفیہ نقششبندیہ میں مولانا ساجد حنفی کی اقتدا میں 6 بجکر 45 منٹ پر نماز عید ادا کی جائیگی۔ جامعہ انوارالعلوم مہران ٹاون کورنگی میں 6 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جاٸیگی۔جامع مسجد سائٹ ایسوسی ایشن سائٹ ایریا میں 6 بجکر 45 منٹ پر مولانا جمال عتیق کی امامت میں نماز عید ادا کی جائے گی۔پولیس گراؤنڈ قلات میں رکنِ قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کی امامت میں 8 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ 

ڈیفنس فیز 6 کی جامع مسجد عبدالعزیز میں 6 بجکر 15 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد اقصی علی بروہی گوٹھ میں 6:45 پر مولانا عبدالرحمن ناصر کی امامت میں نماز ہوگی۔ جامع مسجد شیخ عنایت اللہ شہید مہران ٹاؤن میں 7 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ قادر مسجد عوامی مرکز میں 10 بجے نماز عیدہوگی۔ جامعہ تدریس القرآن بنوریہ فیوچر کالونی لانڈھی میں عید کی نماز 6 بجکر 50 منٹ پر مولانا حق نواز کی امامت میں ادا کی جاۓ گی۔ جامع مسجد غوثیہ عبدالستار ایدھی ھاکی اسٹیڈیم میں 7 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد علی المرتضی منگھو پیر میں مولانا معاذ معروف کی امامت میں سوا 7 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد ابو حسین، ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں مولانا ولی اللہ معروف کی امامت میں 7 بجکر 15 منٹ پرنماز ہوگی۔ شادمان ٹاؤن میں شجاع الدین شیخ کی امامت میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد فاطمہ عید گاہ گراؤنڈ میٹروول میں 7 بجے نماز عید ادا ہو گی۔جامع مسجد عثمان غنی کوئٹہ ٹاؤن بلاک 3 سیکٹر 3 اے سپرہائی وے میں 6 بجکر 40 منٹ پر مولانا محمد ہاشم علی کی امامت میں نماز عید ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد حسنین کوٹ عبدالمالک میں نماز عید عبدالباسط قریشی کی امامت میں 6 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد رحمانیہ سماجی تنظیم روڈ کیماڑی میں 7:15 پر مولانا فضل ربی کی اقتدا میں نماز عید ہوگی۔اہلحدیث کی معروف عید گاہ انو بھائی پارک ناظم آباد نمبر 4 میں 6:45 پر نوجوان محقق عالم دین فضیلۃ الشیخ مولانا عبد الوکیل ناصر اور ماڈل پارک اورنگی ٹاؤن بالمقابل اورنگی ٹاؤن پولیس اسٹیشن نزد پونے 5 چورنگی میں 6:30 پرشیخ الحدیث مولانا محمد افضل سردار امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کی امامت میں نماز ہوگی۔ 

جامع مسجد فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا ( سرجانی ٹاؤن برانچ) میں نوجوان مقرر مولانا سلمان احمد کی امامت میں 6:45 پر نماز عید ہو گی۔ جامع مسجد سی پی برار میں 6 بج کر10 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد صدیق اکبر محلہ تھلہ کوٹ نجیب اللہ ہری پور میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن چاہتے ہیں، سی پیک دشمنوں کو نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید

Related Posts