چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، 170 روپے فی کلو ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: آٹا چکی ایسوسی ایشن نےآٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا، قیمت 170 روپے فی کلو ہوگئی۔

ترجمان لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، آج سے چکی آٹے کا ریٹ 160 سے بڑھا کر 170 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکی کے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا، کرپٹو کرنسی کا مالک فراڈ کے الزام میں گرفتار

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے، فی درجن انڈے 247 روپے سے بڑھ کر 252 روپے کے ہو گئے ہیں، انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار290 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار440 روپے پر جا پہنچی ہے جبکہ مارکیٹ میں فی انڈہ 22 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

رمضان المبارک کے ایام میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Related Posts