جنوبی کوریا، کرپٹو کرنسی کا مالک فراڈ کے الزام میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول: جنوبی کوریا کے کرپٹو کرنسی کے ٹائیکون ڈوگون کو فراڈ کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈوگون کو اپنی متعارف کروائی گئی کرپٹو کرنسی میں ناکامی پر کئی فوجداری کے الزامات کا سامنا ہے،31 سالہ گون کئی ماہ سے پولیس سے آنکھ مچولی کھیل رہے تھے۔

تاہم، کئی ماہ کی آنکھ مچولی کے بعد ڈوگون کو 24 مئی کو مونٹینیریو میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ جعلی دستاویزات پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔ اُن پر فراڈ جیسے جرائم کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تھائی لینڈ کا کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کیلئے ٹیکس میں نرمی کا اعلان

اس سے قبل کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے جنوبی کوریا نے کرپٹو کرنسی ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصبوبہ بنایا تھا۔

جنوبی کوریا کے وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ کے اقدامات کا مقابلہ کرنے اور مجرمانہ سرگرمیوں سے منسلک رقوم کی وصولی کے لیے کرپٹو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جس کے تحت سرمایہ کاروں کے درمیان ہونے والے لین دین کی نگرانی کی جائے گی۔