بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت صرف ایک ڈالر فی بیرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن:بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت صرف ایک ڈالر فی بیرل ہوگئی، تیل میں سرمایہ کاری کرنے والے دیوالیہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی اور فی بیرل (158 لیٹر) قیمت محض 1.25 ڈالر تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشتیں بدحال ہورہی ہیں وہیں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 1 اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو امریکی تاریخ میں چار دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔

اس تمام صورتحال کے باعث وہ سرمایہ کار جنہوں نے تیل میں سرمایہ کی تھی شدید پریشان ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے باعث امریکا میں خام تیل کی قیمت 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

اس تمام صورتحال کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو رمضان میں پھل، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں کیوں کہ ان پر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم ہوجائے گی۔اب دیکھنا یہ کہ کیا اس صورتحال کا فائدہ عام آدمی تک پہنچتا ہے کہ نہیں؟