اسلام آباد: پاکستان میں رجب المرجب کے بابرکت اسلامی مہینے کا آغاز ہوگیا، مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے، شبِ معراج یکم مارچ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ رجب المرجب کا چاند نظر آجانے کے بعد بابرکت اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کل جمعرات 3 فروری کو ہوگی۔
جسٹن ٹروڈو کا اسلاموفوبیا کے خلاف بیان، وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم
رجب المرجب کی اہمیت
اسلامی سال کا ساتواں مہینہ رجب المرجب اسلام کے ظہور سے بھی پہلے حرمت والے مہینوں میں شامل تھا۔ دورِ جاہلیت میں بھی عرب قوم رجب کے مہینے میں جنگ روک دیا کرتی تھی۔
شریعتِ اسلامی میں رجب المرجب کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ بندوں پر رحمت و بخشش کے دروازے کھول دیتا ہے۔ رجب میں اسلامی عبادات اور دعاؤں کی قبولیت بڑھ جاتی ہے۔
قرآنِ پاک میں جن چار مہینوں کا ذکر آیا ہے، رجب المرجب ان میں سے ایک ہے۔حدیث کے مطابق رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان محسنِ انسانیت ﷺ کا جبکہ رمضان امت کا مہینہ ہے۔
یہی وہ مہینہ ہے جس میں رحمت اللعالمین ﷺ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کیلئے مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک اور پھر براق پر سوار ہو کر ساتویں آسمان تک جا پہنچے۔ اسے معراج النبی ﷺ کہتے ہیں۔