کراچی، کے پی او پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا ہدف چوتھی منزل تھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس آفس پر حملے کے وقت کے پی او میں پولیس افسران سمیت 25 افراد موجود تھے جن کے بیان قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس آفس پرحملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق عمارت میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے گرینیڈ پھینک کر لفٹ کو ناکارہ بنایا جبکہ حملے کے وقت زیادہ تر افراد پہلی منزل پر موجود تھے، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد تمام افراد دوسری منزل کی طرف بھاگے۔

دوسری منزل پر دہشت گردوں اور عملے کے کچھ افراد کا سامنا بھی ہوا جبکہ حملہ آوروں نے عملے کو کمروں میں رہنے کا اشارہ بھی کیا۔ حملہ آور کچھ دیر کے پی او کے کوریڈور میں بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 ماہ میں 142دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں نے عملے کے کمروں میں جانے کے بعد دروازوں پر فائرنگ کی اور دہشت گرد مختلف کمروں کے باہر عملے کو آوازیں بھی دیتے رہے، دہشت گرد سیڑھیوں سے اوپری منزل کی طرف گئے۔

پولیس اور رینجرز اہلکار فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہید ہوئے، ممکنہ طور پر حملہ آوروں کا ہدف چوتھی منزل پر پہنچنا تھا۔

Related Posts